0

کیا پاکستان کا مستقبل صاف اور شفاف الیکشنز ہیں؟

ہر گزرتے دن کے ساتھ عوام کی پریشانی میں اضافہ دکھائی دے رہا ایک بے یقینی کی فضا پیدا ہو چکی ہے ۔پاکستان معاشی اور سیاسی بحران کا شکار ہو چکا ہے۔ایک عام آدمی جس کا جینا مرنا پاکستان میں ہے اور اس کے اندر ایک جزبہ حب الوطنی کا فقدان صاف دکھائی دے رہا ہے جن لوگوں کی فی کس آمدنی یومیہ ایک ہزار روپے ہے لیکن یومیہ اخراجات دوگنے ہو چکے ہیں آج پاکستان کی آبادی کا چالیس سے پچاس فیصد حصہ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہو چکا ہے آج ان کی زبانوں پر ” یہ ملک صرف سرمایہ داروں کا ہے سیاستدانوں کا ہے غریب کی کوئی زندگی نہیں” جیسے کلمات نظر آتے ہیں ۔
آخر سوال یہ ہے کہ اس صورتحال کا زمہ دار کون ہے عوامی طبقوں میں تو موجودگی سیاسی بحران کو اس وجہ ٹہرایا جاتا ہے لیکن کیا سیاستدان اور دیگر مقتدر حلقے اس بات کی زمہ داری قبول کرنے کو تیار ہیں ۔بظاہر تو پاکستان کی ایسی صورتحال کی زمہ داری لینے کوئی بھی تیار نہیں۔ کوئی اس میں مخالفین کو فساد کی جڑ قرار دیتا ہے تو کوئی سمجھتا ہے کہ یہ سب اسٹیبلشمنٹ کا کیا دھرا ہے اور کہیں عدلیہ کی جانب بھی اشاروں کنایوں میں بات کی جاتی ہے۔
اس وقت پاکستان میں مہنگائی کی مجموعی شرح 42.86 فیصد ہوگئی ہے حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ پاکستانی بچے ،بوڑھے،عورتیں کئی کئی گھنٹے آٹے کے ایک تھیلے کے لیے قطاروں میں کھڑے رہتے ہیں۔ روٹی کے حصول کے لیے لگی ان لمبی لائنوں میں بھگدڑ مچنے سے اب تک کئی افراد مہنگائی کے لقمہ اجل بن چکے ہیں

مگر یہ سوال جب سیاستدانوں کے سامنے رکھا جاتا ہے جب انگلیوں کا رخ ان کی طرف ہوتا تو ان کے جوابات میں کہیں ذمہ داری نظر نہیں آتی اور الزام ایک دوسرے پر لگ رہا ہوتا انگلیاں ایک دوسرے پر اٹھاتے نظر آتے ہیں اور جب ان سے اس کا حل دریافت کیا جاتا ہے تو ایک جملہ صرف سننے کو ملتا کہ پاکستان کا مستقبل صرف صاف اور شفاف الیکشن ہی میں ہے ،انتخابات ہوں گے یا نہیں ہوں گے، جلدی ہوں گے یا ان میں تاخیر ہو گی، ان سوالوں کے جوابات کسی کے پاس نہیں۔ مگر ان سوالوں کے بیچ ملک میں غریب، مڈل کلاس اور اب تو صاحب حیثیت طبقہ بھی معاشی بدحالی کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔
اور اگر الیکشن ہو بھی جائے گے تو اس بات کا اندازہ لگاا مشکل ہے کہ الیکشن کیا واقعی ہی صاف اور شفاف ہو گے ۔
تھا ارادہ تری فریاد کریں حاکم سے
وہ بھی کم بخت ترا چاہنے والا نکلا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں