0

چہرے کی تازگی وشادابی اب مشکل نہیں!

صرف میک اپ یا فیشل کافی نہیں ہے، بلکہ کسی بھی شخص کی خوبصورتی برقرار رکھنے کے لیے ان کی جسمانی صحت کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے۔غذا کا حسن و خوبصورتی سے براہ راست تعلق ہے۔ اس لئے جہاں خوبصورتی کیلئے کوشش کی جاتی ہے ، وہاں روزانہ کے معمولات کا بھی اہم کردار ہے۔

درج ذیل چند باتوں کا خیال رکھنا اہم ہے جو نصف حسن کو برقرار رکھنے میں مدد فراہم کر سکتے ہیں:

1. وٹامن سے بھرپور غذا : غذائی ماہرین کہتے ہیں کہ وٹامنز کا باقاعدگی سے استعمال ضروری ہے۔ انہیں روزانہ کے سپلیمنٹ کے طور پر بھی لیا جا سکتا ہے۔

2. تازہ سبزیوں اور موسمی پھلوں کا استعمال : پھل اور سبزیوں میں فائٹو کیمیکل پائے جاتے ہیں جو صحت کے لیے بہتر ہوتے ہیں۔

3. روزانہ کم از کم آٹھ گیلاس پانی پینا : پانی جسم اور جلد کے لیے ضروری ہے اور مدد فراہم کرتا ہے جلد کو چمکدار بنانے میں۔

4. چکنائی کا استعمال : چکنائی جلد اور بالوں کے لیے ضروری ہے، لیکن زیادہ کولیسٹرول والی چیزوں کی جگہ نباتی چکنائی کا استعمال کریں۔

5. ورزش : روزانہ کی ہلکی پھلکی ورزش جلد اور جسم کو صحت مند بنانے میں مددگار ہوتی ہے۔

6. دھوپ سے بچاؤ : دھوپ میں نکلنے سے پہلے جلد کی حفاظت کی جائے اور سورج سے نکلنے والی الٹراوائلٹ شعاعیں سے محفوظ رکھا جائے۔

7. نیند کا پورا کرنا : رات کی بھر پور نیند خوبصورتی اور تازگی کو برقرار رکھنے میں مددگار ہے۔

8. مسکرائیں اور زندگی کا لطف اٹھائیں : منصوبے بنائیں اور دوستوں کے ساتھ وقت گزاریں۔

ان تمام باتوں کا خیال رکھتے ہوئے آپ نہ صرف حسن کو برقرار رکھ سکتے ہیں بلکہ اپنی جسمانی صحت کا بھی خیال رکھ سکتے ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں