0

پہلا روزہ کس دن ہونے کا امکان ہے، نیا چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب پیدا ہو گا؟رویت ہلال کمیٹی ریسرچ کونسل کا بیان آ گیا

لاہور (اے پی پی) میں پہلا روزہ کس دن ہونے کا امکان ہے؟ نیا چاند پاکستانی وقت کے مطابق کب پیدا ہو گا؟ رویت ہلال کمیٹی ریسرچ کونسل کے جنرل سیکرٹری خالد اعجاز مفتی نے بتایا ہے کہ پہلا روزہ منگل 12 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔ ان کے مطابق، پیر 11 مارچ کی شام کو مطلع صاف ہونے کی صورت میں ہلال کی رویت بہت ممکن ہے، جس سے پہلا روزہ منگل 12 مارچ کو ہو سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 10 مارچ کی شام دنیا کے کسی بھی اسلامی ملک میں ہلال کی رویت ممکن نہیں ہوگی۔ نیا چاند 10 مارچ کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے پیدا ہوگا۔ 29 شعبان المعظم یعنی پیر 11 مارچ کی شام غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر جو رویتِ ہلال کیلئے 19 گھنٹوں سے زائد ہونی چاہیے، جو پاکستان کے تمام علاقوں میں 28 گھنٹوں سے زائد ہوگی۔ اب صرف انتظار ہے کہ کیا ہلال کمیٹی کی رپورٹ ہمیں اس خوبصورت موقع پر لے آئے گی!

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں