0

ا یپل نے آئی فون کو چارجنگ پر لگا کر تکیے کے نیچے رکھنے والے صارفین کو وارننگ جاری کردی

ا یپل کمپنی نے اپنے آئی فونز کو تکیے کے نیچے رکھ کر چارج کرنے والے صارفین کو سخت وارننگ جاری کی ہے۔ آ ن لائن رپورٹس کے مطابق کمپنی نے خبردار کیا ہے کہ آئی فونز کو چارجرز کے ساتھ تکیے کے نیچے رکھنا انتہائی خطرناک ہے۔

ا پنی آن لائن صارف گائیڈ میں، ایپل نے کہا ہے کہ آئی فونز کو ایسی جگہ پر رکھنا ضروری ہے جہاں چارج کرتے وقت انہیں مناسب وینٹیلیشن مل سکے۔ چارجنگ کے دوران آئی فونز کو گرم کمبل یا تکیے کے نیچے رکھنے سے بیٹری پھٹنے کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے، جس سے آگ لگنے کا خطرہ ہو سکتا ہے۔

کمپنی کی جانب سے صارفین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے آئی فونز کو اپنے بستر سے محفوظ فاصلے پر چارج کریں، خاص طور پر رات کے وقت۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں