Trending

کامیابی کا راز: مسلسل محنت اور نہ ختم ہونے والے خواب

صرف 35 سال کی عمر میں امریکہ کے ایک کامیاب بزنسمین کا کہنا ہے کہ میں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ میں کامیاب ہو گیا ہوں بلکہ میں جانتا ہوں کہ مجھے ابھی بہت آگے جانا ہے کیونکہ زندگی کا مزہ مشکلات اور چیلنجز کا مقابلہ کرنے میں ہے وہ شخص جو ایک خواب پورا ہونے پر مطمئن ہو کر بیٹھ جاتا ہے وہ کبھی بھی ایک عظیم انسان نہیں بن پاتا. ہم جب بھی کسی شخص کو یہ الفاظ کہتے سنتے ہیں کہ میں نے کامیابی حاصل کر لی ہے، تو ہم اسے بڑے رشک کی نظر سے دیکھتے ہیں کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ اس نے اپنے خوابوں کو پورا کر لیا ہے جبکہ یہ سب سے بڑا دھوکہ ہوتا ہے. کامیابی کا مفہوم یہ نہیں ہے کہ جس منزل کو پانے کا ارادہ کیا وہ مل گئی تو آپ سکون سے بیٹھ جائیں بلکہ کامیابی تو مسلسل چلتے رہنے کا نام ہے محنت کرنے کا نام ہے.

قدرت نے تمہاری کامیابی کی کوئی حد نہیں بنائی بلکہ تم اپنی ہمت اور جذبے سے ناممکن کو ممکن کر کے دکھا سکتے ہو. تم وہ سب کر سکتے ہو جو آج تک کسی نے سوچا بھی نہیں ہوگا. جو لوگ اس بات کو سمجھ لیتے ہیں ساری دنیا ان کے قدموں میں ہوتی ہے اور جو چھوٹی سی کامیابی ملنے پر مطمئن ہو کر بیٹھ جاتے ہیں ان کی کامیابی کی عمر بہت کم ہوتی ہے کبھی خود کو محدود نہ کرنا آگے سے آگے بڑھتے رہنا دنیا انہی لوگوں کو یاد رکھتی ہے جو کبھی ہار نہیں مانتے ، آج ہی ان کامیابیوں کو جلادو جو تم نے حاصل کی ہیں اور ان کے بارے میں سوچو جنہیں تم نے حاصل کرنا ہے .خواب اتنے بھرے رکھو جو تمہیں رات کو سونے نہ دیں جو تمہیں محنت کے لئے جگائے رکھیں اٹھو اور اپنے یقین کی طاقت سے وہ کر دکھاؤ جو کبھی کسی نے سوچا بھی نہیں ہے اور یاد رکھنا کہ تم یہ سب کچھ کر سکتے ہو.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں