Wise Pakistan

معروف اداکارہ سجل علی کا شادی کے بارے میں بہت بڑا انکشاف

پاکستانی معروف اداکارہ سجل علی کہتی ہیں کہ اج کل کے معاشرے میں عورتوں کی زندگی کا اخر انجام شادی کو قرار دیا جاتا ہے حالانکہ ایسا نہیں ہونا چاہیے، کیونکہ شادی ایک بہت خوبصورت رشتہ ہے، اور شادی دو خاندانوں کا ملاپ ہے اور اگر شادی ایسے انسان سے ہو جائے جو اپ کی ضروریات کو دیکھے اپ کو سپورٹ کرے تو اپ کو ضرور شادی کرنی چاہیے۔

ان کا ایک نیا ڈرامہ “زرد پتوں کے بن” ایک افتتاحی تقریب ہوئی جہاں انہوں نے گفتگو کی، جہاں ان سے کچھ سوالات کیے گئے اور ان کا جواب سجل علی نے بہت اچھے طریقے سے دیا، سجل علی نے کہا کہ اج کل کے ہمارے معاشرے میں عورتوں کو صرف ایک ہی بات سکھائی جاتی ہے کہ اپ کچھ سیکھ لیں کچھ پڑھ لیں کچھ کر لیں بس اپ کی شادی کرنی ہے شادی کے علاوہ ان سے کوئی بات ہی نہیں ہوتی، عورتوں کو کہا جاتا ہے کہ جو کچھ مرضی کر لو بس اپ کی شادی ہی کرنی ہے اخر میں، تو بہت ساری خواتین ایسی ہوتی ہیں جو اپنا کیریئر بنانے میں انٹرسٹڈ ہوتی ہیں ، اور شادی کا سن کے ان کو اچھا محسوس نہیں ہوتا کیونکہ وہ زندگی میں کچھ کرنا چاہتی ہیں کچھ بننا چاہتی ہیں.

اور ساتھ ہی معروف اداکارہ کا کہنا یہ بھی ہے کہ اگر اپ کو زندگی میں کوئی اچھا انسان مل جائے تو اپ کو دیر نہیں کرنی چاہیے کیونکہ زندگی میں ایسے انسان بار بار نہیں ملتے۔
ایک پرانی انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ شادی زندگی کا ایک بہت ہی اہم اور خوبصورت رشتہ ہے بالخصوص تمام عورتوں کے لیے نہ کہ کچھ عورتوں کے لیے، اور ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ ایک مکمل زندگی نہیں ہے اگر سپورٹ کرنے والا شوہر مل جائے جس کے ساتھ اپنی تعلیم کیریئر اور خود مختاری پر بھی توجہ دے سکیں تو ضرور شادی کیجئے اور دیر نہ کیجیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں