Wise Pakistan

گلوکارہ نکی میناج منشیات کے ساتھ ائیرپورٹ پر گرفتار

نکی میناج کے بیان کے مطابق ہالینڈ کے ایمسٹرڈیم ایئرپورٹ پر میری مرضی کے خلاف میرے بیگ کو روک کر تلاشی لی گئی۔ ایئرپورٹ حکام نے مجھے بتایا کہ میرے سامان میں منشیات ملی ہیں اور کسٹم حکام پہلے ہی میرے سامان کی تلاشی لے چکے ہیں۔

گلوکارہ نکی میناج کو جرمانہ ادا کرنے کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔ امریکی ریپر اور گلوکار نے اپنی گرفتاری کی ویڈیو کو سوشل نیٹ ورکس پر براہ راست نشر کیا۔

نکی میناج کے چاہنے والوں نے انکی گرفتاری پر ہنگامہ برپا کر دیا. پورا خطہ بدامنی کا شکار ہو گیا. ان سب نامناسب معاملات کی وجہ سے جلدازجلد جرمانہ ادا کرنے کی صورت میں نکی میناج کو رہا کر دیا گیا.

برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں نکی میناج کا کنسرٹ گرفتاری کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں