روس کے صدر پیوٹن نے یورپ کو ایٹمی جنگ کا انتباہ جاری کر دیا ہے۔ اخبار جنگ کے مطابق پیوٹن نے یوکرین میں امریکی مداخلت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکی فوجی دستے یوکرین کی سرزمین پر بھیجے جاتے ہیں تو اسے فوجی مداخلت کے طور پر دیکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ روس ایٹمی جنگ کے لیے تیار ہے لیکن اس کے لیے کوئی جلدی نہیں ہے۔ پوٹن نے یوکرین میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔
صدر پیوٹن نے یوکرائنی تنازعے پر مذاکرات کے لیے اپنی آمادگی کا اظہار کیا لیکن ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ مذاکرات صرف اس صورت میں ہوسکتے ہیں جب حقیقی بنیادوں پر ہو۔ ہمیں کسی پر بھروسہ نہیں ہے اور روس کو دستخط شدہ ضمانتوں کی ضرورت ہے۔