( وائز پاکستان 30 مئی 2024 )
پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا سیمی فائنل نہیں کھیلے گا ؟ اس بات کا اظہار سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر نے اپنی ورلڈکپ پرڈیکشن میں کیا انہوں نے ورلڈکپ کے سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیشن گوئی کرتے ہوئے بھارت ، آسٹریلیا ، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کو ٹاپ فور میں شامل کیا انکی اس لسٹ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کا نام شامل نہیں۔ یاد رہے گزشتہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور انگلینڈ کا آمنا سامنا ہوا تھا جس میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ نے پاکستان کو شکست سے دو چار کیا تھا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز 2 جون بروز اتوار سے ہوگا ۔ افتتاحی مقابلہ امریکہ اور کینیڈا کی ٹیموں کے درمیان ہوگا ۔جبکہ پاکستان اپنا پہلا مقابلہ 6 جون کو امریکہ کے خلاف کھیلے گا۔ روایتی حریف پاکستان بھارت 9 جون کو آمنے سامنے ہوں گیں ۔