Wise Pakistan

ورلڈ کپ پاک بھارت مقابلے کا میزبان اسٹیڈیم طوفان کی زد میں

( وائز پاکستان 29 مئی 2024 ء)
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میزبان امریکہ کے شہر نیویارک میں قائم کردہ عارضی اسٹیڈیم طوفان کی زد میں آگیا.

تفصیلات کے مطابق امریکہ میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے تعمیر کیا جانے والے اسٹیڈیم کو طوفان کی وجہ سے نقصان پہنچا. امریکہ پہلی مرتبہ کسی بھی آ ئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے. ورلڈکپ کا سب سے بڑا مقابلہ پاک بھارت ٹاکرا بھی 9 جون کو اسی میدان میں ہوگا . اس عارضی اسٹیڈیم کو تعمیر کرنے میں کروڑوں ڈالرز کی لاگت آئی ہے . اسٹیڈیم حال ہی میں پایا تکمیل تک پہنچا .

میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز امریکی شہر نیویارک کے علاقے ناساؤ کاؤنٹی میں خصوصی طور پر تیار کیے والے عارضی اسٹیڈیم کو طوفانی ہواوں کی وجہ سے نقصان پہنچا۔ طوفانی ہواوں کی وجہ سے اسٹیڈیم میں لگی اسکور بورڈ اسکرین اپنی جگہ سے اکھڑ گئی۔اسٹیڈیم میں 34,000 تماشائیوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ ناساؤ کرکٹ اسٹیڈیم اپنی طرز کا منفرد اسٹیڈیم ہے جسے صرف عارضی طور پر تعمیر کیا گیا ہے اور یہ اسٹیڈیم ریکارڈ مدت میں مکمل ہوا ہے.

ایک رپورٹ کے مطابق نیویارک میں قائم کردہ اس اسٹیڈیم کی تعمیراتی لاگت تقریبا 30 ملین ڈالرز ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں