Trending

کنگ بابر اعظم مداح کے رویے پر غصہ کر گئے

( وائز پاکستان 29 مئی 2024 ء) انگلینڈ جاری میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کے دوران کنگ بابر اعظم کی مداح کے ساتھ گرما گرمی.

تفیصلات کے مطابق انگلینڈ میں کنگ بابر اعظم کے ساتھ سلیفیاں لینے کے لیے جب فینز کا ہجوم اکٹھا ہوا اس دوران ایک فینز نے بابر اعظم کے ساتھ زبردستی سیلفی لینے کی کوشش کی جس پر بابر اعظم غصہ ہوگئے ۔سوشل میڈیا پر بابر اعظم اور فینز کے درمیان نا خوشگوار واقعہ کی ویڈیوز گردش کر رہی ہیں۔

اس واقعے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے ویلز اینڈ کرکٹ بورڈ نے اضافی پولیس آفیسرز پاکستان کی ٹیم کے ساتھ مامور کر دیے ہیں اس کی درخواست پاکستان کرکٹ ٹیم کے چئیر مین پی۔سی۔بی محسن نقوی نے ECB سے کی تھی۔

اسکا مقصد کھلاڑیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے . یاد رہے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹی 4 ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں میزبان انگلینڈ کو ایک میچ کی برتری حاصل ہے جب کہ دو میچ بارش کے باعث بے نتیجہ ختم ہوگئے۔ سیریز کا آخری میچ جمعرات کو اوول میں کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں