Wise Pakistan

کارڈف پاک انگلینڈ بمقابلہ بارش کی نظر

کارڈف ( وائز پاکستان 29 مئی 2024 ء) پاک انگلینڈ تیسرا ٹی ٹوئنٹی مقابلہ بھی بارش کی نظر ہوگیا . تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی جانے والی 4 میچز کی سیریز کا تیسرا میچ بھی بارش کی وجہ سے نہ کھیلا جا سکا اور بنا ٹاس کے ہی میچ ڈرا ہوگیا ۔

اس سے قبل سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی مقابلہ بھی بارش کے باعث نہیں ہوسکا تھا جب کہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی مقابلے میں انگلینڈ نے پاکستان کو 23 رنز کے مارجن سے شکست سے دو چار کیا تھا۔ اب تیسرا ٹی ٹوئنٹی مقابلہ ڈرا ہونے کے بعد انگلینڈ کو چار میچز کی سیریز میں 1_0 کی برتری حاصل ہے. ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 سے قبل یہ دونوں ٹیمز کی آخری سیر یز ہے ۔ پاکستان کو سیزیز کو بچانے کے لیے آخری میچ جو کہ جمعرات کو اوول کے میدان میں کھیلا جائے گا اس میں فتح حاصل کرنا ضروری ہے.

یاد رہے کہ یکم جون سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں ہوگا. انگلینڈ دفاعی چمپئن ہے جس نے 2022 کے فائنل مقابلے میں پاکستان کو ہرا کر عالمی ٹائیٹل اپنے نام کیا تھا۔ پاکستان ورلڈکپ کا پہلا مقابلہ میزبان امریکہ کے خلاف 6 جون کو کھیلے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں