پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار میزبان و گلو کار فضا علی نے کہانی سنو کا اپنا وژن پیش کر کے میوزک کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا۔
لندن میں چوتھے رائزنگ پاکستان فیشن اینڈ لائف سٹائل شو کا حال ہی میں انقاد ہوا۔ جس میں فضا علی کو بھی بلایا گیا تھا، فضا علی نے گلوکار کیفی خلیل کو بلاک بسٹر گانے “کہانی سنو” کو اپنی اواز میں پیش کر کے میوزک کی دنیا میں طوفان برپا کر دیا۔
اور اب بتاتے ہیں اپ کو فضا علی فیشن شو میں کیسی ڈریسنگ میں ائی۔ فضا سیاہ باڈی کون ڈریس کے ساتھ سلور چمکتے اپر میں ملبوس دکھائی دیں، فضا علی نے ہاتھ میں مائک تھامے کیفی قلیل کے گانے “کہانی سنو” پر ایسی اواز کا جادو جگایا کہ ہر سننے والا ان کی اواز کے سحر میں مبتلا ہو گیا، اور بہت سارے لوگ اس کے دیوانے ہو گئے۔ اور فضا علی نے شہرت میں ایک اور میدان مار لیا۔۔۔۔