Wise Pakistan

انویسٹرز کیلئے خوشخبری شاہد خان آفریدی او زیڈ ڈیولپر کے برینڈ ایمبسیڈڑ بن گئے

جمعہ 10 مئی 2024، کو اوزیڈ ڈیولپر پرئوایٹ لمیٹڈ کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ، انہوں نے فخریہ طور پر انکشاف کیا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے معروف سابق کپتان شاہد خان آفریدی کو ان کا “سفیر” مقرر کیا گیا ہے.

کرکٹ ٹیم کی دنیا میں مشہور شاہد خان آفریدی نے نئے کاروباری میدان میں قدم رکھا ہے . انہوں نے اوزیڈ ڈیولپر کمپنی کی ساتھ مل کر کام کرنے کا اعلان کیا ہے . باضابطہ معاہدے پر بحریہ آرچرڈ کے دفتر میں منعقدہ تقریب میں دستخط کیے . جس سے او زیڈ ڈیولپر اور شاہد خان آفریدی کے درمیان شراکت داری کو مستحکم کیا گیا، جو دونوں بہترین کار کردگی کے حصول اور جدت کو فروغ دینے کیلئے وقف ہیں.

اس اہم قدم کے پہلے مرحلے میں چیئر مین ” حمزہ مجید” کے ساتھ گفتگوؤں کا سلسلہ جاری رہا. “حمزہ مجید” 15 سال سے زیادہ کا تجربہ تعمیراتی شعبے میں رکھتے ہیں. انہیں اپنے اس دورانیے میں شاہد خان آفریدی جیسا شخص نہیں ملا، انہوں نے شاہد خان آفریدی کی قابل خدمات کو پہچان کر اس کا شمار کیا .Trending

اس انتہائی دلچسپ ملاقات میں بحریہ آرچرڈ میں آئی ٹی ٹاور بنانے کیلئے ” ثاقب اظہر” جو کہ انیبلرز کے بانی اورآئی ٹی میں شعور کے حوالے سے مشہور ہیں ، آئی ٹی ٹاور کی بنیادوں میں شاہدخان آفریدی اور او زیڈ ڈیولپر کا ساتھ دیں گے .

دوسری جانب اس ملاقات کا اہم حصہ(سی ای او)او زیڈ ڈیولپر ” ہارون حنیف” جو کہ ساتھ ساتھی بن کر تجارت اور انفاق کے نئے راستوں کی تلاش میں ہیں . اسی کے ساتھ ساتھ (سی اواو )بحریہ ٹاؤن ایڈمرل” زاہد الیاس” جو کہ اس مشن میں قدم بہ قدم ساتھ ہیں . ان کا مقصد لوگوں کو اچھا ماحول ، اچھی جگہ اور تمام تر سہولیات سے وابستہ کرنا ہیں .
یہ انتہائی بہترین اور طاقتور ٹیم اپنی محنت اور نئی سوچ کے ساتھ پاکستان کی ترقی کے نئے دروازے کھولنے کا ارادہ رکھتی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں